نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اداروں کے بہتر کام کرنے سے ملک ترقی کرتے ہیں، عوام کی مرضی ہے کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں بھی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں مثبت رویوں کےفروغ کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے، ماضی قریب کے پرتشدد واقعات کو عوام نے مسترد کیا۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا، ’گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘۔