قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ساتھ مقابلے کیلئے کولمبو میں موجود ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں سے ایک پی سی بی آفیشلز کی کیسینو میں موجودگی کی بھی ہے۔
انہی ویڈیوز کے درمیان ایک اور ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو محمد رضوان کو تھپڑ مارتے دکھایا گیا ہے۔
ویسے تو کنگ بابر بہت نرم مزاج ہیں، ہمیشہ ٹیم کو سمجھاتے اور ساتھ لے کے چلتے ہیں، مگر ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے رضوان کو تھپڑ رسید کردیا؟
دراصل، ہوا کچھ یوں کہ پاکستانی ٹیم گراؤنڈ میں پریکٹس میں مصروف تھی اور وارم اپ کیلئے والی بال کھیلی جا رہی تھی۔
اس دوران دو ٹیمیں بنائی گئیں، محمد رضوان، بابر کی ٹیم کا حصہ تھے۔
لیکن شاید رضوان نے اچھے سے نہیں کھیلا، جس پر بابر نے مذاق میں ان کی گردن پر آرام سے ایک تھپڑ مارا اور دوسری طرف کر دیا۔
خیال رہے کہ یہ بس ایک مذاق تھا اور حقیقت میں ان دونوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں۔
یہ ویڈیو پاکستان میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی پانچ روزہ ون ڈے سیریز کے موقع پر بنائی گئی تھی۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جار ہے ہیں۔