کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے تین ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا، جس کے رد عمل میں ڈرائیوروں کی بازیابی کیلئے ٹرانسپورٹرز کا دھرنا دے دیا۔
ٹرانسپورٹرز نے ملیرانڈس ہائی وے کو ٹرک ڈرائیوروں نے بند کردیا ، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔
ملیر انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا۔
ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے گئے افراد میں قدیر احمد، جہانزیب اور محمد یاسین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
کندھ کوٹ : پولیس آپریشن میں بڑی کامیابی، 2 مغوی بازیاب
کندھ کوٹ سے اغوا 3 پولیس اہلکاروں کی رہائی کیلئے قیدیوں کا تبادلہ
کندھ کوٹ، پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے
ڈاکوؤں کی جانب سے جن تین ٹرکوں کے ڈرائیورز کو اغوا کیا گیا وہ کوئٹہ سے آرہے تھے۔