کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے شہر کو اندھیرے میں ڈبو دیا۔
کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لائن ٹرپ ہونے سے کے الیکٹرک کے 10 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے اور 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
فیڈرز ٹرپ ہونے سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، گڈاپ، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، ولیکا، سائٹ ایریا، شادمان ٹاؤن، میمن گوٹھ، ماڈل کالونی اور سعودآباد میں بجلی غائب ہوگئی۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ محدود علاقوں سے بجلی فراہمی میں تعطل کی اطلاع ملی تھی، کے الیکٹرک کا سسٹم مستحکم ہے، تمام گریڈ اسٹیشن مکمل فعال ہیں، عارضی تعطل کو فوری بحال کردیا گیا ہے۔