Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2023 10:42am

پنجاب بھرکی ماتحت عدالتوں میں مہنگائی کیخلاف جزوی ہڑتال

تصویر/ فائل

پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے بھرکی ماتحت عدالتوں میں مہنگائی کے خلاف جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔

لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے، جبکہ وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی ہونے لگی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بارکونسل نے مہنگائی کےخلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور ترجمان نے پنجاب بار کونسل نےعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی تھی۔

Read Comments