آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں، اور خواتین کو خاصے ناگواربھی گزرتے ہیں۔ خواتین کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ یہ حلقے ان سے دور رہیں اور جلد چمکدار لگے۔
ایسا اب ممکن ہے کہ مہنگی آئی کریم استعمال کیے بغیر آپ گھریلو ٹوٹکوں سے ہی انہیں دور کرلیں۔
ہرگھرمیں موجود بنیادی سبزی آلو بھی آپ کے ان حلقوں کو دور کرسکتا ہے۔
آلو آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کے لیے ایک بہترین علاج ہے، جو اپنی ٹھنڈی تاثیرکے باعث ایک پرسکون اثر رکھتے ہیں۔
آلو میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کے نیچے سوجن کو کم کرنے بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
آلو میں موجود ”کیٹیکول“ ایک قدرتی مادہ ہے جو اکثر جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنے والے اجوائن کے بیش بہا فوائد جان لیں
روکھے بال کس وٹامن کی کمی کی علامت ہیں؟
دُنیا کی ٹاپ 5 میک اپ برانڈز کون سی ہیں
یہ مادہ صرف آلو میں تھوڑی ہی مقدار میں پایا جاتا ہےاور آپ کی آنکھوں کے نیچے کی جلد کو بہتر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
آلو سے سیاہ حلقوں کو ان طریقوں کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے۔
آلو کو کدوکش کریں، اب اسے ایک پتلے رومال میں رکھیں اور اسے اپنی آنکھوں پر رکھیں۔
آلو کو گرینڈ کریں، اس کو چھان لیں، پھر دو کاٹن پیڈز کو اس میں بھگو کر اپنی آنکھوں کے نیچے رکھ لیں۔
خیال رہے کہ ان ٹوٹکوں کو استعمال کرنے کا دورانیہ 15 منٹ تک ہی رکھیں۔