اسلام آباد: سابق وزیراعطم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محموود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
پی ٹی آئی وکلاء درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذولقرنین رخصت پر ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائیکے ملتوی
عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکیمحکمہ خارجہ
واضح رہے کہ گزشتہ 2سماعتوں پر بھی جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہوگئی تھی۔