پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عام انتخابات کی تاریخ کے بلا تاخیر اعلان کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے فوری تعین کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظوری کی گئی۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے مزید کہا کہ ’صدر دستوری فریضہ نبھائیں اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، آئین کی بالا دستی صدر کے منصب کا کلیدی تقاضا ہے‘۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے مزید کہا کہ ملک کو آئینی، جمہوری، معاشی اور سماجی بحرانوں کا سامنا ہے۔
کور کمیٹی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں 14 اور 18 جنوری 2023 کی تحلیل ہوئیں۔
پی ٹی آئی اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم حکومت نے آرٹیکل (2) 224 کے مطابق 90 روز میں انتخابات سے گریز کیا۔