Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 05:20pm

چترال میں اسکول، اسپتال اور بازار کھلے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا بیان

چترال کے ڈٖپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے پاک افغان بارڈرپر چھ ستمبر کو ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملے سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

چترال کے ڈی سی اور ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کابڑانقصان ہوا۔

ڈی سی اورڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی دہشتگرد کو چترال میں برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسکول ،یونیورسٹیاں ، اسپتال اوربازار کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چترال بارڈر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا تھا، دہشت گردوں کے حملے میں 4 فوجی شہید 12 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Read Comments