اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 19 تک کے فیلڈ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ڈسکوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق بجلی چوری روکنے کے لئے کیے جانے والے اس بڑے فیصلے کے تحت ملک بھر میں 1500 سے زائد افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایس ڈی او، ایکسین، سپرٹنڈنٹ انجینئرز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کیتیاری
بجلی کمپنیوں کے افسران کے برائے نام بلز پر لوگ سوالات اٹھانےلگے
بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام زیر غور ہے، نگرانوزیر
حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ آج شام تک تمام ڈسکوز تبادلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، سکرنڈ، نواب شاہ، ٹنڈوالہٰیار، چمبڑ، کوٹری میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔
اس کے علاوہ جامشورو، نوری آباد، سیہون، بھان سعید آباد و دیگر علاقوں میں بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔
اس دوران 3800 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے۔
ترجمان کے مطابق نادہندگان سے 2 کروڑ 72 لاکھ 35 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔
حیدرآباد میں 40 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق حیسکو کے صارفین پر 169 ارب کے واجبات ہیں۔