Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2023 03:32pm

کون بنے گا ’سُست ترین شہری‘ ، مقابلہ جیتنے کے خواہشمند 20 دن سے ہار ماننے کو تیار نہیں

ہر سال کی طرح شمالی مونٹی نیگرو میں اس سال بھی ایک انوکھا مقابلہ منعقد ہوا، مقابلے کا ٹائٹل ”سست ترین شہری“ رکھا گیا۔

یہ مقابلہ چھٹی گزارنے کے لیے مخصوص تفریحی مقام پر منعقد کیا جاتا ہے۔

پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سب ہی ”سست ترین شہری“ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں، اس مقابلے میں حصہ لینے والے 20 میں سے 7 افراد گزشتہ 20 روز سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پچھلے سال بریزنا ریزورٹ میں یہ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جو 117 گھنٹوں پر مشتمل تھا۔ جمعرات کو اس مقابلے کو 20 دن ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مایونیز کا وہ استعمال جو آپ نے خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا

چندریان کی کامیابی کے بعد بھارتیوں نے چاند پر پلاٹ خریدنا شروع کردیے

میک گرا نے گھرمیں گُھس آنے والے 3 اژدھے نکال باہر کیے، سنسنی خیز ویڈیو وائرل

مقابلے کے شرکاء نے عدم برداشت کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

العربیۃ کے مطابق 2021 کی سب سے سست خاتون ڈوبراوکا اکسیک(Dubravka Aksek) نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہم سب بہترین محسوس کر رہے ہیں، ہمیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمیں بس لیٹنا ہوتا ہے‘۔

اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے کہ مونٹی نیگرینز کاہل ہوتے ہیں، مقابلے کی منتظم اور ریزورٹ کی مالک راڈونیا بلاگوجووچ نے کہا کہ یہ مقابلہ 12 سال پہلے چھوٹی ایڈریاٹک قوم میں منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 21 ابتدائی مقابلہ کرنے والوں میں سے باقی سات اب تک 463 گھنٹے تک لیٹے ہوئے ہیں۔

مقابلے کے قوانین کے مطابق کھڑے ہونا یا بیٹھنا ممنوع ہے، اور جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

تاہم ہر آٹھ گھنٹے بعد حریفوں کو دس منٹ کے لیے بیت الخلا استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ مقابلہ کرنے والوں کے لیے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز کی بھی اجازت ہے۔

پہلی بار مقابلے میں حصہ لینے والے شمالی قصبے موجکوواک کے 23 سالہ فلپ کنیزووک نے 1,000 ڈالر کا انعام جیتنے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments