متحدہ عرب امارات میں تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں دو پائلٹ سوار تھے۔
امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر دو پائلٹوں سمیت سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا اور اس میں سوارعملے کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ اتھارٹی کو تقریباً 8:30 بجے اپنے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر موصول ہوئی تھی۔
ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے جن کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا۔