لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن کے 10 تھیٹرز کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے تھیٹرمالک داؤد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ناز، محفل، ستارہ، ورثہ، سنگم، گلستان، راوی اور نگینہ تھیٹر کو کھولنے کا حکم دیا۔
درخواست میں مؤقف دیا کہ حکومت نے موقف سنے بغیر تھیٹر بند کر دئیے اور کسی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں، حکومت کا یک طرفہ اقدام غیر آئینی غیرقانونی ہے۔
استدعا کی کہ عدالت تھیٹرز بند کا حکومت کا اقدام کلعدم قرار دیتے ہوئے بند کیے گئے تھیٹرز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔