محکہ آثار قدیمہ نے سندھ میں نگراں وزیر سیاحت ارشد ولی کی جانب سےاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مکلی میں تاریخی مقبرے کے تالے تڑوانے کا نوٹس لے لیا۔
گزشتہ روز آج نیوز نے خبر دی تھی کہ نگراں وزیرسیاحت 6 ستمبر کو مکلی دولہہ دریا خان کے مقبرے پرپہنچے تو وہاں تالا لگا ہوا پایا جس پر انہوں نے عملے کی آمد کا انتظار کیے بغیراسے تڑوا دیا تھا۔
آج نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ نے غیرحاضری پر مکلی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیے
مکلی کے تاریخی قبرستان میں نگراں وزیر سیاحت نے مقبرے کے تالے تڑوا دیے
نوٹس ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی منظوراحمد کناسرو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے مقبرے کو عوام کیلئے بند کردیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یونیسکو نے مکلی کے قبرستان کو عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔ اس لْحاظ سے اسے نقصان پہنچانا قانونی طور پرجُرم ہے۔
مکلی کے تاریخی قبرستان کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ورثے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے۔
تالا توڑنے کے بعد متعلقہ محکمے نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو واقعہ کی رپورٹ بھجوائی تھی۔