Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 03:50pm

کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کی صحت کے لیے خطرہ ہیں

صحتمند طرزِزندگی کیلئے صاف کچن بہت ضروری ہے، اسی لیے خواتین کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کچن کو صاف ستھرا رکھیں لیکن ظاہری صفائی کا خیال رکھنے کے باوجود کچھ پہلوؤں پر ان کا دھیان نہیں جاتا۔

کچن میں موجود کچھ اشیاء آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ ان میں ممکنہ طور پر بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔

خواتین اور کچن کا اٹوٹ رشتہ ہے، کیونکہ وہ اپنے باورچی خانے میں بہت زیادہ وقت گزارتی ہیں۔اسی لیے انہیں یہ علم ہونا چاہئیے کہ کیا چیز کچن میں رکھنا صحیح نہیں ہے۔

پرانے آلات اور برتن ہرگز استعال نہیں کرنا چاہئیں، کیونکہ ان میں جراثیم پرورش پا رہے ہوتے ہیں۔

پرانے برتن

اگر آپ کے کچن میں پرانا اسپیچولا، خراب چھری یا دیگر پرانے برتن جو آپ کے پاس بہت طویل عرصے سے ہیں، تو آپ کو انہیں تبدیل کرنے پر غور کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

روزانہ چہرے پر برف لگانا کیوں ضروری ہے؟

مایونیز کا وہ استعمال جو آپ نے خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا

پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنے والے اجوائن کے بیش بہا فوائد جان لیں

برتن دھونے والا اسپنج

پرانے اسپنج بیکٹیریا کی افزائش کی جگہ ہیں، اس لیے آپ کو انہیں بار بار تبدیل کرنا چاہئے۔

کٹنگ بورڈ

جب آپ اپنے کٹنگ بورڈز کو زیادہ بار استعمال کرتے ہیں تو کٹنگ بورڈز میں موجود گہرے نشانات کو صاف کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس حصے میں بیکٹیریا کے پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ لہذا اگر آپ کے پاس کٹنگ بورڈ اسی نوعیت کے ہیں تو آپ کو انہیں تبدیل کرنے پرغور کرنا چاہئیے۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل، کافی، مصالحے اور فریزر میں موجود پرانا کھانا بھی آپ کی صحت کیلئے مفید نہیں ہے۔

Read Comments