قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی ایشیا کپ کے باعث موخر کی جانے والی شادی کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئی، ساتھ ان کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہوگیا ہے۔
شاہین اور انشاء کا نکاح رواں سال فروری میں کراچی میں ہوا تھا جس کے بعد انشاء کی رخصتی 3 ستمبر کو طے کی گئی تھی تاہم جون میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رخصتی کی تقریب ایشیا کپ کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
ایشیا کپ کے اختتام سے قبل ہی ایک بار پھر شاہین اور انشاء کی شادی کی تاریخ طے پا جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انشاء کی رخصتی کیلئے 19 ستمبرکی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ ولیمہ کی تقریب 21 ستمبرکو اسلام آباد میں ہوگی۔
شاہین آفریدی اورانشاء آفریدی کی شادی کا کارڈ منظر عام پر
شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح میں مہمانوں کو کون سی ڈشز کھلائی گئیں
شاہین اور انشاء کی رخصتی میں تاخیر کا انکشاف شاہد آفریدی نے سماء ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ رُخصتی 3 ستمبرکوطے تھی تاہم ایشیا کپ کھیلے جانے کی وجہ سے اب ایسا ممکن نہیں ہو پائے گا۔ شاہین شاہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مصروف ہوں گے جو فاسٹ بولراورپاکستان دونوں کے لیے اہم ہے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال تھی اور مجھے خوشی ہے کہ یہ وقت پر منعقد ہو رہاہے اور پاکستان میزبانی کررہا ہے۔ اس وجہ سے شاہین اور انشاء کی شادی فی الحال تاخیرکا شکارہوگئی ہے۔