نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے انٹیلی جنس بیورو خیبرپختونخوا اور کسٹمز انٹیلی جنس کو مثالی مشترکہ آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔
سرفرازبگٹی نے ٹویٹ میں کہا کہ آپ کی موثر نگرانی کی وجہ سے 519 ملین روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔
نگراں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آئی بی خیبرپختونخوا کی تاریخ میں انتہائی اہم کیسوں میں سے ایک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ بالا اقدام ہماری معیشت اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے آپ کی لگن کی روشن مثال ہے۔