Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2023 12:51am

’روس اور پاکستان کے درمیان توانائی کے حوالے سے مزید نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں‘

روسی وزیر توانائی نیوکولائی شیگینوف نے وزیراعظم کے مشیر شفقت علی خان سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے توانائی میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ملاقات میں پاک روس توانائی تعاون پر دونوں رہنماؤں نے مشاورت کی۔

اس موقع پر پاکستان روس انرجی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان روس روابط کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

اے پی پی کے مطابق روسی وزیر نے توانائی کے شعبے میں نتیجہ خیز تعاون کے ساتھ روس پاکستان بین الحکومتی کمیشن کے فریم ورک کے اندر کام کرنے پر شفقت علی خان کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم روس اور پاکستان کے درمیان توانائی کے حوالے سے مزید نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں‘۔

روسی وزیر نے کہا کہ ’پاکستان میں گیس کی صنعت کی ترقی کے لئے ایک جامع منصوبے کی تیاری اور اس پر مزید عمل درآمد کے لئے ورکنگ گروپ کی تشکیل میں تیزی لانا ضروری ہے‘۔

نیوکولائی شیگینوف نے مزید زور دے کر کہا کہ ’روس بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے معاملات پر کام کرنے کے لئے پاکستان کی شرکت کے ساتھ کثیر الجہتی مذاکرات کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے‘۔

Read Comments