ٹک ٹاک پر آج کل ایک ٹرینڈ وائرل ہو رہا ہے، جس میں لوگ ازراہِ مذاق اپنے بچوں کے سر پر انڈے پھوڑ رہے ہیں، لیکن یہ مذاق ان کے بچوں کیلئے کتنا خطرناک چابت ہوسکتا ہے اس کا انہیں اندازہ نہیں ہے۔
طبی ماہرین نے بچوں کے سر پر انڈہ پھوڑنے سے ہونے والے ممکنہ نقصان پر خبردار کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ”این بی سی“ کے مطابق طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مذاق کے کئی مضر اثرات ہو سکتے ہیں، جس میں سر پر چوٹ لگنا یا جراثیم کا پھیلنا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آسمان پر عجیب وغریب مخلوق کی پرواز سے خوف وہراس
فلوریڈا کے جانز ہاپکنز آل چلڈرن اسپتال میں پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر میگھن مارٹن نے کہا کہ ’میں اس کی بالکل بھی حامی نہیں ہوں، یہ ایسی چیز نہیں ہے جس سے بچوں کو کسی بھی صورت فائدہ ہو۔ ہم ان کے ماتھے پر سالمونیلا مار رہے ہیں‘۔
مزید پڑھیں: ساڑھے 4 لاکھ روپے کمانے کیلئے آپ کو بس نیند کے مزے لوٹنے ہیں
انہوں نے کہا کہ اس سے چھوٹے بچے کو پیٹ میں کیڑے یا فوڈ پوائزننگ کا خدشہ ہوتا ہے اور اس کیلئے سیال پینا مشکل ہوجاتا ہے، اس صورت میں انہیں آئی وی کے زریعے جسم میں سیال پہنچانا کیلئے اسپتال میں داخل کرنا پڑ سکتا ہے’۔
ایک پیڈیاٹرک آکیپیشنل تھراپسٹ امنڈا میتھرز نے خود پر اس مذاق کو آزمانے کی کوشش کی اور کہا کہ ’میرے سر اور مکمل طور پر تیار شدہ کھوپڑی پر اس انڈے کو توڑنا مشکل تھا۔ میں نے ایک جھٹکا محسوس کیا، جیسے میری آنکھوں کے پیچھے آنسوؤں کو انتظار تھا کہ میں انڈے کو اپنے سر پر ماروں اور وہ بہہ نکلیں‘۔