سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور میزبان، ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب اپنے بچوں کو تیسری شادی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کیسا ردعمل دیا ۔
ریحام خان اور اُن کے شوہر مرزا بلال نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے جہاں انہوں نے اپنی زندگیوں سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں۔
انٹرویو کے دوران ریحام خان نے انکشاف کیا کہ وہ کسی پاکستانی مرد سے دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی اور ان کے بچے بھی ایسا ہی محسوس کرتے تھے تاہم جب اس نے انہوں نے بلال سے شادی کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بچوں کو بتایا تو ان کی بیٹی نے رونا شروع کر دیا۔
بچوں کا ماننا تھا کہ ایک بار پھر پاکستانی مرد سے شادی کرنے کا فیصلہ احمقانہ ہے لیکن اب حالات ٹھیک ہیں اور بچوں کا بلال کے ساتھ ایک مثبت رشتہ ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے شادی کرنے والی نوجوان خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ کیریئر اور مالی طور پر خود مختار ہونا شادی سے کہیں زیادہ اہم ہے، اس لیے خواتین کو پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے اور باقی سب کچھ بعد میں آتا ہے، یہ وہی مشورہ ہے جو وہ اپنی بیٹیوں کو بھی دیتی ہے۔
یاد رہے کہ ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ نئے جذبے اور نیت سے پاکستان واپس آئی ہوں سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔
آج نیوز کے پروگرام ’دس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہمیشہ وہ کیا جو کرنا چاہتی تھی کبھی لوگوں کی پرواہ نہیں کی اگر پرواہ کرتی تو سب کچھ چھوڑ کر پاکستان نہ آتی۔
انھوں نے کہا کہ زندگی میں کافی مشکل فیصلے کیے خاص طور پر اپنے پروفیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے، میں بی بی سی کو چھوڑ کر پاکستان آئی، انسان کو اپنا راستہ خود بنانا چاہیے، سب سے ضروری یہ بات ہے کہ انسان جو بھی کرے اس کا ضمیر مطمئن ہونا چاہیے۔