جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربرا مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں الیکشن فوری کرانا ناگزیر ہے، موجودہ حالات میں قبائلی علاقوں میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ جمہوری ممالک میں نگراں حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہا پیپلز پارٹی آخری وقت میں آکر فیصلے سے پھر گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم، اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا، پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا، پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہوجاتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس لئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔