Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 12:32am

جے آئی ٹی نے جناح ہاؤس پر حملے میں عمران خان کو بہنوں سمیت گنہگار قرار دیدیا

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے دوران جناح ہاؤس مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو گنہگار قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی جی کے سربراہ عمران کشور نے تفتیش مکمل کرلی ہے، جس میں جے آئی ٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی گنہگار قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر جناح ہاؤس پر حملہ ہوا، عمران خان نے تفتیش میں حملہ کرانے کا اعتراف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 بار شامل تفتیش کیا، جے آئی ٹی اٹک جیل میں بھی بیان ریکارڈ کرنے گئی۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کیس میں جلد چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی جائے گی۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس: نیب دفتر میں بشریٰ بی بی سے ساڑھے 4 گھنٹے تکتفتیش

شہریار آفریدی گرفتاری : ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز پرفردجُرم عائد

وکلاء نے عمران خان کو جیل میں 5 کتابیں پہنچادیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تفتیش تاحال جاری ہے، دونوں مقدمات کی تفتیش کیلئےعلیحدہ جے آئی ٹیز بنائی گئی ہیں۔

Read Comments