سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ میں 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی فلنگ اسٹیشن کی بندش کا اعلان کردیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کو 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے، فلنگ اسٹیشنز کو 10 ستمبر کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس فراہمی بند رہے گی۔
ایس ایس جی سی نے کہا کہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی گیس فراہمی اتوار صبح 8 بجے سے 24گھنٹے تک بند رہے گی۔
گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹینشز سمیت جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاورکے لئے گیس بند کرنے کے فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کے لئے گیس کی ضروریات پوری کرنا ہے۔