کراچی کے منتخب ٹاؤن چیئرمین اور کونسلر بے اختیار ہوگئے، محکمہ بلدیات نے مسائل حل کرنے کے بجائے تنخواہوں، یوٹیلٹیز، پیٹرول کے علاوہ دیگر اخراجات پر پابندی لگا دی۔
ڈی ایم سیز کے خاتمے اور ٹی ایم سیز میں وسائل کی تقسیم پر کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم ٹرانزیشن ٹیم ناکام ہوگئی۔ سفارشات کی تیاری کے باوجود کمیٹی نے تین ہفتے کی توسیع مانگ لی ہے۔
مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ایم سی اور ٹی ایم سی کے مسائل حل کرنے پر اب فیصلہ وزیر بلدیات کریں گے۔
ملازمین، اثاثہ جات، وسائل، واجبات، سات ڈی ایم ایس سی کے آکٹرائے حصے کی عدم تقسیم کے باعث 25 ٹی ایم سیز کا نظام منجمند ہوکر رہ گیا ہے۔
محکمہ بلدیات نے مسائل حل کرنے کے بجائے تنخواہوں، یوٹیلٹیز، پیٹرول کے علاوہ دیگر اخراجات پر پابندی لگا دی ہے۔
آمدنی کا اہم وسیلہ او زیڈ ٹی پول تقسیم بھی نہیں کی جا سکی اور تین ماہ سے قائم ٹاؤن میونسپل کمیٹیاں بجٹ کی تیاری اور پاس بھی نہیں کرپائیں گی۔