بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ منظرِعام پرآگیا، دونوں 30 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
پرینیتی چوپڑا اور رہنما عام آدمی پارٹی راگھو چڈھا ٹینسل ٹاؤن میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کی تصویر سے شادی کا مقام اور تاریخ سامنے آگئی ہے۔
سفید رنگ پرپرنٹ کیے گئے اس کارڈ کے اوپر اونکر کا نشان ہے۔
پرینیتی چوپڑا کےشادی کے کارڈ پر درج ہے کہ راگھو کے والدین کی جانب سے مہمانوں کیلئے پیغام درج ہے۔
دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ, ’’پی این چڈھا، محترمہ وملا چڈھا محترمہ اوشا اور جناب ایچ ایس سچدیوا الکا اور سنیل چڈھا آپ کو 30 ستمبر 2023 کو تاج چندی گڑھ میں اپنے بیٹے، رینا اور پون چوپڑا کی بیٹی پرینیتی کے استقبالیہ لنچ میں مدعو کرتے ہیں‘۔
نیپالی گلوکارہ بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں
ایشیا کپ سُپر4: نسیم شاہ کے میدان سے باہر جانےکا الزام اُروشی روٹیلا کے سر
شادی والے دن دولہا فرار، دلہن نے ہونے والے سُسر سے شادی کرلی
تاہم دونوں جانب سے اس کارڈ کے درست ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق جوڑے کی شادی کی تقریبات 17 ستمبر کو شروع ہونے کی توقع ہے جو لیلا پیلس ادے پور میں منعقد ہوں گی، جس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار ہی شرکت کریں گے۔
13 مئی کو نئی دہلی میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔