لاہور میں چینی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
فلار ملز نے آٹا 3 روپے فی کلو مہنگا کردیا جس کے بعد 10 کلو کا تھیلا 30 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 10 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 1380 روپے جب کہ 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 2750 روپے ہوگئی ہے۔
پرچون میں 10 کلو کا تھیلا 1400، 20 کلو کا تھیلا 2800 سے 2850 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سندھ کے سرکاری گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونےکا انکشاف
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمت بڑھی ہے۔