Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 02:44pm

صبح کا آغاز بادام سے کرنا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

جلد کی دیکھ بھال ہو یا بالوں کی، غذائیت سے بھرپور بادام کو اپنی غذا میں شامل کرنا اور ان سےاپنے دن کا آغاز کرنا انتہائی بہترین ہے۔

بادام میں پروٹین، وٹامن ای اور بہت سے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

بادام میں موجود ڈھیر سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں آپ کی صحت کو بیش بہا فوائد دیتے ہیں۔

دل کی صحت

دہلی کی آرٹیمیس لائٹ کی کلینیکل ڈائٹیشن سنگیتا تیواری کہتی ہیں کہ بادام میں موجود صحت مند فیٹس خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرکے دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کافی کے شوقین ایک ماہ اسے نہ پیئیں تو کیا ہوگا

مون سون میں گلے کی خراش سے پریشان افراد یہ کریں

دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں

بادام میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کی سطح کو معمول پر رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے، جس سے دل کی بیماری کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

متوازن وزن

کیلوریز سے بھرپور ہونے کے باوجود بادام وزن کو بیلینس کر سکتے ہیں۔ بادام میں پروٹین، فائبر اور صحت مند فیٹس آپ کو پیٹ بھرا ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔

مٹھی بھر بادام سے ناشتہ کرنے سے بھوک کو کنٹرول کرنے اور ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بلڈ شوگر ریگولیشن

بادام میں گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جو کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں کے مقابلے میں خون میں شکر کی سطح میں کم اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ ذیابیطس یا بلڈ شوگر کنٹرول کے بارے میں فکر مند افراد کے لیے ناشتے کا بہترین آپشن ہے۔

جلد کی صحت

بادام میں وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو صحت مند جلد کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وٹامن ای جلد کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

بالوں کی صحت

بادام اپنے غذائی اجزاء کی وجہ سے صحت مند بالوں میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان میں موجود بایوٹن صحت مند بالوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

بایوٹن بالوں کے فولیکلز کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام میں وٹامن ای کی موجودگی اسکیلپ میں خون کی گردش میں مدد دیتی ہے۔

دن بھر میں کتنے بادام کھانے چاہئیں؟

ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین تقریباً ایک اونس یا تقریبا 23 بادام کھانا تجویز کرتے ہیں۔ یہ تقریباً 160 کیلوریز اور غذائی اجزاء کا اچھا توازن فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بادام کا زیادہ کھانا وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ مقدار میں بادام کا استعمال فائبر اور فیٹس کی مقدار کی وجہ سے ہاضمے کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

Read Comments