Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2023 06:26pm

جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پورے ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا۔

جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا آغاز رحیم یار خان سے ہوگا، جس میں تمام گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔

آٹھ ستمبر کو رحیم یار خان اور 9 ستمبر کو لیہ میں جلسہ ہوگا۔

دس ستمبر کو مظفرگڑھ اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔

18 سے 20 سمتبر کو پشاور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا۔

21 ستمبر کو راولپنڈی اور 22 ستمبر کو ملتان میں دھرنا ہوگا، 23 ستمبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا ہوگا۔

24 ستمبر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ کے سامنے دھرنا ہوگا اور 6 اکتوبر کو کراچی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

Read Comments