Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2023 04:57pm

سندھ کے چھ ڈویژنز میں زیرِ تعلیم جامعات کے 200 طلباء کو انٹرن شپ دینے کا فیصلہ

محکمہ انسانی حقوق سندھ نے چھ ڈویژنز میں جامعات میں زیر تعلیم دو سو طلباء کو انٹرن شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر برائے انسانی حقوق عمر سومرو نے بتایا کہ انٹرن شپ کے دوران پچیس ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تعطیل کا اعلان

عمر سومرو کے مطابق انٹرن شپ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز کے طلبہ کو دی جائے گی۔

نگراں وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اس کیلئے پہلے نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔

Read Comments