پاکستان الیکشن کمیشن نے سندھ کے چار ڈویژنز کے کمشنرز اور 6 ڈویژنز کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نگراں سندھ حکومت نے گزشتہ روز تبادلوں کی منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا، جس کے بعد منظوری کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سلیم راجپوت کو کمشنر کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔
اسی طرح خالد حیدرشاہ کو کمشنر حیدرآباد، فیصل احمد عقیلی کو کمشنر میرپورخاص، سید محمد سجاد کو کمشنر شہید بے نظیرآباد تعینات کردیا گیاہے۔
کراچی سمیت سندھ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی تبدیل کرکے نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جن ڈویژن کے ڈی سیز تبدیل کیے گئے ان میں کراچی ڈویژن، حیدرآباد ڈویژن ، میرپورخاص ڈویژن، لاڑکانہ ڈویژن، شہید بے نظیر آباد ڈویژن اور سکھر ڈویژن شامل ہیں۔
جنید اقبال خان ڈی سی کیماڑی، کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو ڈی سی ساؤتھ، احمد علی صدیقی ڈی سی ویسٹ، الطاق احمد شیخ ڈی سی ایسٹ، کیپٹن (ر) محمد سعید لغاری ڈی سی ملیر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
اسد علی خان ضلع ٹھٹہ، عبدالفتاح ہلیو ڈی سی بدین، علی ذوالفقار میمن ڈی سی جامشورو، دھرموں بھاوانی ڈی سی ٹنڈو محمد خان، طارق قریشی ڈی سی حیدرآباد، الطاف گوہر میمن ڈی سی ٹنڈوالہیار، عبدالواجد شیخ ڈی سی سجاولفیاض حسین راہو ڈی سی دادو ہونگے۔
ڈاکٹر رشید خان ڈی سی میرپورخاص، ولی محمد بلوچ ڈی سی عمرکوٹ، عبدالحلیم جاگیرانی ڈی سی تھرپارکر ایٹ مٹھی ہونگے۔
جاوید احمد کنبھر ڈی سی لاڑکانہ، دادلو زہرانی ڈی سی جیکب آباد، سجاد حیدر قادری ڈی سی قمبر شہدادکوٹ، الطاف احمد چاچڑ ڈی سی شکارپور، فرخ شہزاد قریشی ڈی سی کشمور، کندھ کوٹ ہونگے۔
زاہد حسین ڈی سی شہید بینظیرآباد، عمران الحسن خواجہ ڈی سی سانگھڑ، محمد ارسلان سلیم ڈی سی نوشہروفیروز ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں :
وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری
فیاض احمد مہیسر ڈی سی سکھر، سید احمد فواد ڈی سی خیرپور اور آغا شیر زمان ڈی سی گھوٹکی مقرر کردیے گئے۔