تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیوز بنائے جانے کا کیس پولیس نے کمزور کردیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا کیس سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے جلدبازی میں ایف آئی آر میں کوئی ثبوت ظاہر نہیں کیا، متاثرہ خواتین کے بغیر کیس بلکل کمزور ہے۔
تاہم، نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ایک متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملیر پولیس نے جلد بازی میں کیس خراب کردیا ہے، جنسی زیادتی کے کیس میں متاثرہ خواتین کا ہونا ضروری ہے، متاثرہ خواتین کے بغیر کیس بلکل کمزور ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ملیر کے آفس عملے نے اسسٹنٹ مختیار کار اور ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کے ساتھ نجی اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کو سیل کردیا گیا ۔