Aaj Logo

شائع 05 ستمبر 2023 11:46am

صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صداقت عباسی کے مبینہ اغوا کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نےعدالتی حکم پر رپورٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہزاد اکبر کے بھائی 3 ماہ کی گمشدگی کے بعد گھر پہنچگئے

پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی کو گرفتار کر لیاگیا

عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جب کہ معاملے پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ معلومات کی جائیں صداقت عباسی ان وزارتوں کے ماتحت اداروں کی تحویل میں تو نہیں، ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کے لئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments