دانت میں درد آپ کے پورے مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے، اس تکلیف سے گزرنے والے نہ تو صحیح سے کچھ کھا سکتے ہیں اور نہ ہی روز مرہ معمولات کو صحیح سے جاری رکھ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دانتوں میں معمولی درد عارضی طور پر مسوڑھوں کی جلن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، جس کا علاج اب گھر پر بھی ممکن ہے۔
یہاں کچھ قدرتی علاج بتائے گئے ہیں جو دانتوں کے درد کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
آملہ دانتوں میں درد کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو صحت مند، مضبوط اور جراثیم سے پاک رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کیلئے اپنے دانتوں اور مسوڑھوں پر ایک چائے کا چمچ آملہ پاؤڈر لگائیں۔
دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں
کافی کے شوقین ایک ماہ اسے نہ پیئیں تو کیا ہوگا
وٹامن کی گولیاں کھانے والے محتاط ہوجائیں
لونگ کے تیل میں یوجینول ہوتا ہے جو شفا جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ دانت کے اندر موجود اعصاب کو سکون بخشتا ہے۔ لونگ کے کچھ ٹکڑوں کو دانت کے حصے سے چبا لیں تاکہ ان کا تیل متاثرہ جگہ پر پہنچ ہو سکے۔
یہ ایک موثر دوا ہے جو دانت کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور دانتوں کی سڑن کو ختم کرتی ہے۔
متاثرہ یا تکلیف دہ جگہ پر ویٹ گراس کے چند ٹکڑوں کو چبا لیں۔
باریک پاؤڈر ہلدی کو سرسوں کے تیل کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو دانتوں کے کیڑوں کو ختم کرنے اور دانتوں کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
باریک پاؤڈر ہلدی کو سرسوں کے تیل کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ بستر پر جانے سے پہلے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
دانتوں میں زیادہ شدید درد کیویٹیز، انفیکشن یا دانتوں کے دیگر حالات کی وجہ سے ہوتا ہے جو خود بخود بہتر نہیں ہوتے۔
ایسی صورتحال میں گھریلو نسخے آزمانے کے بجائے ڈاکٹرسے رجوع کریں۔