پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق خالد خورشید پر حملہ استور میں چوگام کے مقام پرہوا، وہ ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو رکاوٹ کھڑی کرکے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی، خوش قسمتی سے خالد خورشید اور ساتھی محفوظ رہے۔
تحریک انصاف نے کہا کہ خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری پر نااہل قرار، پی ٹی آئی اقتدار سےمکمل باہر
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری پر نااہل قرار، پی ٹی آئی اقتدار سےمکمل باہر
پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خورشید سمیت پارٹی کے کسی بھی رکن کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔