Aaj Logo

شائع 04 ستمبر 2023 03:56pm

رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ صومیہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ صومیہ کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ اور سابق سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

ملزمہ صومیہ عاصم نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی، اور عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملازمہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم گرفتار

ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزمہ صومیہ کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Read Comments