زمانے میں جدت کے ساتھ ساتھ قدیم طورطریقوں میں بھی تبدیلی آرہی ہے ، شادی بیاہ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ بھارت میں ایک نئے رجحان نے شادی کی روایات کو بھی نئی شکل دے دی ہے۔
بناؤ سنگھار میں بھی جدت لانے والی اب مہندی بھی ڈیجیٹل لگوا رہی ہیں جو ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تیارکی گئی اور پھر روایتی مہندی کی طرح لگائی جاتی ہیں۔
روایات میں جدید ٹیکنالوجی کا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارت میں رکشا بندھن سے قبل ایک خاتون کے ہاتھ پر ’فنکشنل مہندی کیوآرکوڈ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں ایک شخص نے پے ٹی ایم ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بہن کے ہاتھ پرمہندی کیو آر کوڈ اسکین کیا، جس نے اسے پیمنٹ ونڈومیں ری ڈائریکٹ کیا۔
حارث رؤف کی اپنی مہندی میں بائیک اور گھوڑے پر دھماکے دار آمد
پاجی نال دھوکہ، دلیر مہندی کے سپنوں کا محل لمحوں میں چکنا چور
سیاہ مہندی جلد کیلئے خطرناک ہے، امریکی حکام نے خبردار کردیا
جہاں بہت سے لوگوں نے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے آرٹسٹ کی تعریف کی، تو وہیں دوسروں نے اپنے لیے اسی طرح کی مہندی کے ڈیزائن پر غور کیا۔
ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’یہ ڈیجیٹل انڈیا کا ایک نیا لمحہ ہے‘۔
ایک بھارتی میڈیا، ”انڈیا ٹوڈے“ نے اس ویڈیو کے پیچھے موجود آرٹسٹ سے بات کی تو اس نے انکشاف کیا کہ کلپ کو ایڈٹ کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے بعد ازاں ”یش مہندی“(yash_mehndi) نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے رابطہ کیا۔
وائرل ویڈیو اس اکاؤنٹ پر 28 اگست کو ریل کے طور پر شیئر کی گئی تھی، کیپشن میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا تھا اور تفریح کے لیے بنایا گیا تھا۔
اس کے بعد اس اکاؤنٹ کو چلانے والے شخص سے رابطہ کیا گیا، دہلی میں مقیم مہندی آرٹسٹ یش نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ وائرل ویڈیو کو انہوں نے شوٹ اور ایڈٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راکھی باندھتے وقت بہنوں کی جانب سے اپنے بھائیوں کو کیو آر کوڈ پیش کرنے کی ٹرینڈنگ ویڈیوز سے متاثر ہوکر انہوں نے اس ریل کو تفریح کے لیے بنانے کا فیصلہ کیا۔