شریف خاندان، جہانگیر ترین اور ذکاء اشرف سمیت 38 شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے اور ایف بی آر نے ملز کی سیلز اور اسٹاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔
ملک میں جاری چینی بحران کے بعد اب شریف خاندان، جہانگیر ترین اور ذکاء اشرف سمیت 38 شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے اور ایف بی آر نے ملز کی سیلز اور اسٹاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: چینی پَر لگنے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایف بی آر کی مانیٹرنگ ٹیمیں شوگر ملز کے احاطوں میں غیرمعینہ مدت تک موجود رہیں گی، اور سیلز و ملز کے احاطہ سے باہر جانے والی چینی کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کریں گی، جب کہ سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈیٹا مرتب کریں گی۔