اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کوکسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کردیا اور ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آرمیں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس، واٹس ایپ بھی کردیا، پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے۔
عدالت نے کہا کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے، عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔