Aaj Logo

شائع 04 ستمبر 2023 10:40am

سانحہ جڑانوالہ، جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ڈاکٹر بشپ آزاد کی سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور درخواست پر سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حقائق سامنے لانے اور واقعے کی صاف و شفاف تحقیات کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستدائر

راولپنڈی: کرسچن کالونی میں گھر جلانے کی افواہ، راتوں رات بستی خالیہوگئی

جڑانوالہ واقعہ: پنجاب حکومت نے مقدمات کی تفتیش کیلئے 10 جے آئی ٹیتشکیل دے دیں

یاد رہے کہ 16 اگست کو پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات کے بعد ہونے والے نقص امن کے واقعات پر دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مساجد سے اعلانات کرکے عوام کو اقلیتی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے کے لیے اشتعال دلانے والے ملزم سمیت 128 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Read Comments