استار فٹ فالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں تاریخ رقم کردی۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے الحزم کے خلاف سعودی پرو لیگ کے میچ میں کیریئر کا 850 واں گول داغ دیا۔
850 گول اسکور کرکے 38 سالہ رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔
مذکورہ میچ میں رونالڈو کے النصر کلب نے الحزم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔
کرسٹاینونالڈو سعودی پرو لیگ میں اب تک چھ گول کرکے ٹاپ اسکورر ہیں۔