شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے۔
کراچی شہر میں اب تک کھلے سینکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جا سکے، جمشید روڈ کی بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلا ہے کسے کوئی بند کرنے نہیں آیا۔
اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی دکھائی دے رہی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شہر کے کھلے مین ہولز: مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، میئرکراچی
اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔