اسلام آباد: بجلی بلوں میں کمی اور عوام کو ریلیف مہیا کرنے سے متعلق نگران حکومت کی تجاویز پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آج جواب دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ وتوانائی حکام نے آئی ایم ایف کو ریلیف پلان سے آگاہ کردیا جس پر عالمی مالیاتی ادارہ حکومتی تجاویز پر آج جواب دے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گردشی قرضہ، وصولیوں، آئی پی پیز ادائیگیوں پر اثرات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف فراہم کردہ تجاویز کی روشنی میں جواب دے گا۔
قبل ازیں ذرائع کا بتانا تھا کہ نگران حکومت کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے جب کہ 60 ہزار سے ہزار تک بجلی بلوں والے صارفین کے 13 ہزار روپے تک ریلیف دینے کا پلان تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بجلی کے بھاری بلوں کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں آپ کے ہوش اڑا دیںگی
تاجروں نے بجلی بلوں کی قسطیں مسترد کردیں، نگراں حکومت کو 72 گھنٹوں کاالٹی میٹم
نگراں حکومت کی عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔