پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خط میں تاج حیدر کا کہنا تھا کہ صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی، سندھ میں سیلاب سے تباہی کے بعد گھروں کی تعمیر ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انھوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے بجٹ پر پابندی لگانا انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے۔
تاج حیدر نے مزید لکھا کہ بازار بند ہیں، بجلی کے بل جلائے جا رہے ہیں، لوگ سڑکوں پر ہیں۔
پیپلزپارٹی رہنما نے مزید موقف اپنایا کہ درخواست ہے جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز فوری بحال کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں :
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے سامنے شرط رکھ دی
نگراں سندھ حکومت نےاعلیٰ افسران کےتبادلوں کی تیاری شروع کردی
خط میں مزید لکھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اس بات پراتفاق ہوا تھا کہ نگراں حکومت کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔