بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پشاور میں جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دکانیں بند کرانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔