سی ٹی ڈی کے تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جنہوں نے جعلی چھاپے کے دوران تاجر سے تین کروڑ چھینے تھے۔
کراچی میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تین اہلکار ڈکیتی میں ملوث نکلے، جس پر تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق مظہر، شعیب اور احسن نامی اہلکاروں نے جعلی چھاپے کے دوران کراچی کے ایک سونے کے تاجر سے تین کروڑ چھینے تھے، اور تاجر پر ٹیرر فنانسنگ کا الزام لگایا تھا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے۔