محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم اسلام آباد میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم چترال، بنیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، خیبر، کوہاٹ، وزیرستان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: تیز رفتار کار پھسل کر دریائے نیلم میں جاگری، 4 افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات کا ہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔