Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 09:31am

بجلی کے بلوں کو معمولی مسئلہ نہیں کہا، نگران وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خود سے منسوب بیان کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ”بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے“۔

نگران وزیراعظم کے حوالے سے یہ جملہ اخبارات میں شائع ہوا تھا کہ انہوں نے بجلی کے بلوں کو معمولی مسئلہ قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، بجلی معاملے پر جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑے۔

مغرب کے بعد دکانیں بند کروانے پر ان کا کہنا تھا کہ ’اس میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ کہ ہم نے صوبوں کے ساتھ یکجا ہوکر ایک فیصلہ کرنا ہے اور بہت جلد انرجی کنزرویشن کے حوالے سے آپ کو امپلیمنٹیشن نظر آئے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں بار بار کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فائنانس کی ٹیم ہماری پوری ہماری پوری پاور کی ٹیم چھوٹی سی چھوٹی گہرائی یں جاکر اس مسئلے کا شارٹ ٹرم حل تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے نداز میں کرنے جا رہی ہے جو فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں۔‘

صحافیوں سے گفتگو کے بعد خود سے منسوب بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے جو صحافی دوست ہیں یہ ان کی مہربانی ہے کہ پہیہ جام ہڑتال کو مجھ سے منسوب کرکے پورے پاکستان میں پھیلا دیا اور یہ تاثر ابھرا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس چالیس منٹ کے دورانیے کی ریکارڈنگ موجود ہے، اور اس ریکارڈنگ میں لفظ پہیہ یا جام یا ہڑتال ان تینوں میں سے کوئی بھی لفظ استعمال ہوا ہو تو ہر صورت کا جرمانہ ان لوگوں کو ادا کرنے کیلئے تیار ہوں جو اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔‘

Read Comments