Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2023 09:42am

کراچی، بلدیہ ٹاؤن کے قریب گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد زخمی

Welcome

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن لاسی پاڑا کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

گاڑی میں سوار چارافراد حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

زخمیوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں جبکہ زخمی خواتین کی شناخت سمرین اور فرزانہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں شہزاد اور سعید نامی دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments