انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چوہدری اور نو مئی واقعے کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا کیس میں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کی ہے۔
یاد رہے کہ کلمہ چوک میں کنٹینر اور ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا آفس جلانے کامقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے چھ مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگری کی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی ہیں، ان کے خلاف جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور حملہ سمیت 6 مقدمات درج ہیں۔