بھارت میں ایک اور اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
اداکارہ اپرنا نائر سے متعلق اطلاع مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دی جہاں ان کی لاش لائی گئی تھی۔
اپرنا نائر اس گھر میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھیں وہ چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
پولیس کے مطابق اپرنا نائر کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں جبکہ اداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔